جرائم
Time 12 اپریل ، 2024

کراچی میں سابق ایس ایس پی کے گھر چوری، چور 30 تولہ سونا،44 لاکھ لے اڑے

ملزمان نے لاکر اور الماریوں کے لاک بھی توڑے، ملزمان جاتے ہوئے سی سی ٹی وی راوئٹر بھی ساتھ لے گئے: اہلخانہ/ فائل فوٹو
ملزمان نے لاکر اور الماریوں کے لاک بھی توڑے، ملزمان جاتے ہوئے سی سی ٹی وی راوئٹر بھی ساتھ لے گئے: اہلخانہ/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق ایس ایس پی کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔

ڈیفنس فیز 8 میں ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ ریٹائرڈ ایس ایس پی غلام سرور ابڑو کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے چوری کے وقت گھر پر کوئی نہیں تھا، ملزمان گھر سے 30 تولہ سونا،44 لاکھ روپے اور دیگر اشیاء چوری کرکے لے گئے۔

اہلخانہ کے مطابق ملزمان نے لاکر اور الماریوں کے لاک بھی توڑے، ملزمان جاتے ہوئے سی سی ٹی وی راوئٹر بھی ساتھ لے گئے۔

ایس ایس پی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :