ویڈیو: بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ریتیلا طوفان، ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے

چمن: بلوچستان کے شمال بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقے غیر معمولی طوفان کے زیر اثر آگئے۔

افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتیلا طوفان پاکستانی علاقوں چمن، قلعہ عبدللہ، پشین، گلستان، جنگل پیرعلیزئی اور سرانان میں داخل ہوگیا۔

طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے جب کہ کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے اورکچی دیواریں، سولرپینلز گر گئے۔

 لیویز کنٹرول روم کے مطابق چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا تاہم  کسی علاقے سے جانی نقصان کی اطلاع نہی ملی۔

مزید خبریں :