12 اپریل ، 2024
کراچی ائیرپورٹ پر اے ایس ایف افسر کی جانب سے بچی سے ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے ایس ایف افسر نے کم سن بچی کو بالوں سے پکڑ کر فرش پر پھینک دیا۔
واقعہ کراچی ائیرپورٹ کے بیرون ملک آمد والے دروازے پر پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کم سن بچی والدکے پاس بھاگ کر جارہی تھی کہ اے ایس ایف افسر نے بچی کو بالوں سے پکڑ کر گرا دیا جس کے بعد ویڈیو میں بچی کو والد سے روتے ہوئے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اے ایس ایف حکام نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے پرانا واقعہ اور اے ایس ایف افسر کا انفرادی عمل قرار دیا ہے۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ افسر کے خلاف مناسب کارروائی کی جائےگی، اے ایس ایف اس قسم کے عمل کی کسی صورت اجازت نہیں دیتی۔