کاروبار
Time 13 اپریل ، 2024

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کر دی

پاکستان کی جانب سے ادا کی گئی رقم میں قرض کا اصل اور سود شامل ہیں: اسٹیٹ بینک۔ فوٹو فائل
پاکستان کی جانب سے ادا کی گئی رقم میں قرض کا اصل اور سود شامل ہیں: اسٹیٹ بینک۔ فوٹو فائل

پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی یورو بانڈ ہولڈرز کو ادائیگی 12 اپریل کو ایجنٹ بینک کے ذریعے کی گئی، ادا کی گئی رقم میں قرض کا اصل اور سود شامل ہیں۔

 پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق ادائیگی کےبعدپاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یوروبانڈزکا قرض7 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔


مزید خبریں :