Time 14 اپریل ، 2024
پاکستان

کراچی میں گھر پر آسمانی بجلی گرگئی

آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا—فوٹو: اسکرین گریب
آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا—فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد بلاک 3 میں ایک گھر  پر  آسمانی بجلی گرگئی۔

 رہائشی کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا، خوش قسمتی سے آسمانی بجلی گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ موجودہ سسٹم کے زیر اثر گرج چمک کافی ہوئی ہے، بجلی گرنے کے واقعات ہوسکتے ہیں، شہری محتاط رہیں۔

موجودہ سسٹم سے پنجاب اور  بلوچستان میں بھی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔  گزشتہ روز پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ 

ادھر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرج چمک کے دوران درختوں کے نیچے پناہ لینے اور بیٹھنے سےگریز کریں، کھلے آسمان تلے موبائل فون، لینڈ لائن فون،کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کا استعمال نہ کریں۔

مزید خبریں :