ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی، الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا

8 فروری کے انتخابات میں ووٹرزکی تعداد12 کروڑ85 لاکھ 85 ہزار760 تھی ، الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو
8 فروری کے انتخابات میں ووٹرزکی تعداد12 کروڑ85 لاکھ 85 ہزار760 تھی ، الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے جب کہ  سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے۔ 

الیکشن کمیشن کا بتانا ہےکہ 8  فروری کے انتخابات میں ووٹرزکی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار760  تھی جو اب 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 

مزید خبریں :