Time 15 اپریل ، 2024
دنیا

سڈنی شاپنگ سینٹر کے حملے میں ہلاک افراد میں ایک پاکستانی بھی شامل تھا، پولیس

آسٹریلیا کے وزیراعطم سڈنی حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں پھول رکھ رہے ہیں / اے ایف پی فوٹو
آسٹریلیا کے وزیراعطم سڈنی حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں پھول رکھ رہے ہیں / اے ایف پی فوٹو

سڈنی کے ایک شاپنگ سینٹر میں 13 اپریل کو ہونے والے حملے میں ہلاک افراد میں ایک پاکستانی بھی شامل تھا۔

خیال رہے کہ ویسٹ فیلڈ نامی شاپنگ سینٹر میں ایک شخص نے خنجر کے وار کرکے 6 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

سڈنی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو حملے میں ہلاک 6 افراد میں ایک پاکستانی بھی شامل تھا۔

بیان کے مطابق اس حملے میں مرنے والوں میں پاکستانی گارڈ فراز طاہر بھی شامل ہے جبکہ دیگر 5 خواتین بھی حملے میں ہلاک ہوئیں۔

حملے میں 12 خواتین زخمی ہوئیں جبکہ حملہ آور کی شناخت 40 سالہ جوئیل کاؤچی کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ حملہ آور ایک پولیس اہلکارکی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔

حملہ آور کے والد نے بتایا کہ جوئیل کاؤچی کو خواتین کے ساتھ مسائل تھے، جس کے باعث اس نے یہ حملہ کیا۔

پولیس کی جانب سے اب تک حملے کی وجہ پر روشنی نہیں ڈالی گئی ہے مگر تحقیقات میں اس پہلو پر زور دیا جا رہا ہے کہ حملہ آور نے دانستہ طور پر خواتین کو ہدف بنایا۔

مزید خبریں :