آئی پی ایل بولرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی، ایک میچ میں 549 رنز بن گئے

ٹی20 کرکٹ کے 8 بڑے ٹوٹل میں سے تین ٹوٹل آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں بنے ہیں۔
ٹی20 کرکٹ کے 8 بڑے ٹوٹل میں سے تین ٹوٹل آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں بنے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بولرز کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئی ہے ، سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجر بنگلور کے میچ میں 549 رنز بن گئے۔

ٹی20 کرکٹ میں یہ ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 523  رنز کا ریکارڈ  بھی  آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں بنا تھا جب 27 مارچ کو ممبئی انڈینز  اور سن رائزرز حیدر آباد کے میچ میں 523 رنز  بنے تھے۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں سن رائزرز  حیدرآباد  نے 3 وکٹوں کے نقصان  پر 287 رنز بنائے، حیدر آباد کا  اسکور فرنچائز کرکٹ کا سب سے بڑا  اور ٹی20 کا دوسرا بڑا ٹیم ٹوٹل ہے۔

جواب میں رائل چیلنجر بنگلور  نے 7 وکٹوں کے نقصان  پر 262 رنز  بنائے، رائل چیلنجرز بنگلور کا اسکور دوسری اننگ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں ٹیمیں چار مرتبہ 250 سے بڑا اسکور کرچکی ہیں، کسی ٹی20 ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں یہ سب سے زیادہ مرتبہ 250 سے زائد ٹوٹل بننے کا نیا ریکارڈ ہے۔

2023 اور 2022 میں انگلینڈ کے ٹی20 بلاسٹ میں 250 سے زائد رنز کا اسکور تین مرتبہ بنا تھا۔

خیال رہے کہ ٹی20 کرکٹ کے 8 بڑے ٹوٹل میں سے تین ٹوٹل آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں بنے ہیں۔

مزید خبریں :