Time 16 اپریل ، 2024
کاروبار

ملک میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ

مارچ 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھیں: ذرائع/ فائل فوٹو
مارچ 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھیں: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک میں نئی حکومت کے پہلے ہی ماہ بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

 وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھیں، گزشتہ ماہ بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رکارڈ کیا گیا جو مارچ 2023 ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال جنوری اورگزشتہ سال فروری، مئی میں بھی بھارت سے درآمدات بڑھی تھیں لیکن نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا۔

حکام کے مطابق پاکستان نےاگست 2019 میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی  تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کےساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔ 

مزید خبریں :