16 اپریل ، 2024
لاہور : اسپورٹس بورڈ پنجاب کے انکار کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن( پی ایف ایف ) کو نیشنل چیلنج کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات کا سامناہے۔
ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب اسٹیڈیم دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد فیڈریشن کو نیشنل چیلنج کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔
اسپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق 2 سے 6 مئی تک پنک گیمز پہلے سے شیڈولڈ ہیں،لہٰذا مصروفیات کے باعث اسٹیڈیم نہیں دے سکتے۔
پی ایف ایف یکم سے 12 مئی تک نیشنل چیلنج کپ کروانے کا اعلان کر چکی ہے۔
دوسری جانب پی ایف ایف نے متبادل وینیو کے انتخاب کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔