Time 16 اپریل ، 2024
پاکستان

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا دھرنا کمیشن کو دیا بیان سامنے آگیا

معاہدے پر دستخط کی اجازت آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف نے دی تھی: فیض حمید کا کمیشن کو بیان/ فائل فوٹو
معاہدے پر دستخط کی اجازت آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف نے دی تھی: فیض حمید کا کمیشن کو بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیا جانے والا بیان سامنے آگیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کمیشن کو  دیے گئے بیان میں کہا کہ 2017 میں حکومت نے وزیراعظم کی سربراہی میں دھرناختم کرنےکی ذمہ داری دی تھی اور معاہدے پر دستخط اسی لیے کیے کیونکہ تحریک لبیک والے معاہدے پر آرمی چیف کے دستخط چاہتی تھے۔

فیض حمید نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کی اجازت آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف نے دی تھی۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دھرنا منظم نہیں بلکہ ختم کرایا تھا جب کہ تحریک لبیک کے مالی معاملات کی تحقیق نہیں کی کیونکہ وہ ہمارے مینڈیٹ میں نہیں تھا۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کو کلین چٹ دی ہے۔

مزید خبریں :