Time 16 اپریل ، 2024
پاکستان

والد اور عمران خان کو نماز عید سے روکا گیا، اپنے اپنے سیل میں رکھا گیا: مہر بانو

پہلے والد کا ہاتھ چوم لیتے تھے اب ہاتھ بھی نہیں چوم سکتے، اتنی مشکلات کا سامنا کیا کہ اب تو عادت سی ہو گئی ہے: مہر بانو قریشی کی گفتگو— فوٹو:فائل
پہلے والد کا ہاتھ چوم لیتے تھے اب ہاتھ بھی نہیں چوم سکتے، اتنی مشکلات کا سامنا کیا کہ اب تو عادت سی ہو گئی ہے: مہر بانو قریشی کی گفتگو— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ والد اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے باجماعت نماز عید ادا نہیں کی۔

میڈیا سے گفتگو میں مہربانوقریشی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اپنے اپنے سیل میں رکھا گیا ہے، عید کے روز کھانا گھر سے لے کر گئے تھے مگر 4 بجے تک ملاقات کے دوران کھانا نہیں کھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ملاقات میں ڈیسک ہوتا تھا لیکن اب درمیان میں شیشہ لگا دیا گیا ہے، پہلے والد کا ہاتھ چوم لیتے تھے اب ہاتھ بھی نہیں چوم سکتے، اتنی مشکلات کا سامنا کیا کہ اب تو عادت سی ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ درست نہیں ہے کہ ایک مسلمان کو نماز عید سے روکا جائے، سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ کو نمازعید سے روکا گیا، کشمیرکے مسلمانوں کا دکھ کرتے ہیں لیکن ہمیں بھی نمازعید نہیں پڑھنے دی گئی۔

مزید خبریں :