16 اپریل ، 2024
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی۔
آئی ایم ایف نے ورلڈاکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو2 فیصد اور ا گلے سال 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے 24.8 فیصد رہے گی جبکہ اگلے مالی سال مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہے۔
آئی ایم ایف کی ورلڈاکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا کا اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔