دنیا
Time 17 اپریل ، 2024

شدید بارشیں: دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل، مسافروں کو ائیرپورٹ نہ آنے کی ہدایت

فلائٹ آپریشن کی بحالی میں غیرمعمولی چیلنجز درپیش ہیں جس کے باعث فلائٹس آپریشن کی بحالی میں وقت لگے گا: حکام/ فوٹو بشکریہ اسکائی نیوز
فلائٹ آپریشن کی بحالی میں غیرمعمولی چیلنجز درپیش ہیں جس کے باعث فلائٹس آپریشن کی بحالی میں وقت لگے گا: حکام/ فوٹو بشکریہ اسکائی نیوز

ایمرٹس ائیرلائن نے  دبئی میں خراب موسم اور سڑکوں کی صورتحال کی وجہ سے آج رات 12 بجے تک اپنے چیک ان کاوئنٹر بند کردیے۔

دبئی ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ دبئی سے ایمرٹس میں سفر کا آغاز کرنے والے مسافروں کی فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں،خراب موسم اور سڑکوں کی صورتحال کے باعث آپریشنل چیلنجز درپیش ہیں۔

ائیرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ دبئی ائیرپورٹ آنے کی زحمت نہ کریں، فلائٹ آپریشن کی بحالی میں غیرمعمولی چیلنجز درپیش ہیں جس کے باعث فلائٹس آپریشن کی بحالی میں وقت لگے گا۔

واضح رہےکہ دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے 75 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

حکام نے اسکولوں کو آن لائن کلاسز اور ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :