ویڈیو: شادی میں موجود شخص کو پٹاخے سر پر رکھ کر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

اکثر شادیوں یا تہواروں میں لوگ پٹاخیں پھاڑتے ہیں لیکن کچھ منچلے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ان پٹاخوں سے کرتب دکھاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ بھارت میں ہونے والی ایک شادی کے دوران بھی ہوا جہاں ایک شخص لوگوں کی توجہ سمیٹنے کی کوشش کررہا تھا جو اسے کافی مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ شادی کی تقریب میں کچھ افراد ڈانس کررہے تھے جس میں ایک شخص نے جلتے ہوئے پٹاخوں سے بھرا ڈبہ اپنے سر پر رکھ لیا اور ڈانس کرنے لگا۔

پٹاخوں کی وجہ سے آگ اس شخص کےکپڑوں پر لگ گئی جس سے وہ بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص نے اس وقت نشہ کیا ہوا تھا اور وہ نشے کی حالت میں ہی ڈانس کررہا تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پرصارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

مزید خبریں :