کراچی: این آئی سی ایچ میں 2 دن کے دوران بچوں کی بڑی تعداد داخل، بستروں کی قلت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ)  میں 2 دن کے دوران بچوں کی بڑی تعداد داخل ہوئی ہے جس کے باعث بیماربچوں کے لیے بستروں کی قلت ہوگئی ہے۔

بستروں کی قلت کے باعث ایمرجنسی اور  وارڈز میں ایک بیڈ پر  4 اور 5 بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

ڈائریکٹراین آئی سی ایچ ڈاکٹر ناصرکے مطابق اسپتال میں 2 دن سے بچے بہت  زیادہ  تعداد میں داخل ہوئے ہیں۔ بچےکن امراض میں مبتلا ہوکر آرہے ہیں اس کی رپورٹ طلب کی ہے۔

 ڈاکٹر ناصرکے مطابق دوسرے اسپتالوں سے ریفر  ہوکر  آنے والے بچوں کے باعث بیڈز کی کمی ہے۔

ڈاکٹر ناصرکا کہنا تھا کہ اسپتال سے متعلق جلد رپورٹ سیکرٹری صحت اور  وزیر صحت کو بھیجیں گے۔

مزید خبریں :