دنیا
Time 17 اپریل ، 2024

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی سے متعلق عالمی دباؤ مسترد کر دیا

نیتن یاہو نے کہا کہ دوستوں کی قابل قدر تجاویز اپنی جگہ لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا— فوٹو:فائل
نیتن یاہو نے کہا کہ دوستوں کی قابل قدر تجاویز اپنی جگہ لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا— فوٹو:فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں تحمل سے کام لینے سے متعلق عالمی دباؤ مسترد کر دیا۔ 

اسرائیلی کابینہ سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کیلئے جو ضروری ہوگا وہ کرے گا، دوستوں کی قابل قدر تجاویز اپنی جگہ لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا۔ 

اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ایران کو اس کے حملے کا جواب دے گا۔ 

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ غیر متوقع صورتحال میں جانے کا متحمل نہیں ہوسکتا، خطے کے تمام فریقین کو ہوشیاری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے ہفتے کی شب اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل اور ڈرون داغے تھے۔


مزید خبریں :