پاکستان

پنجاب میں 16 روپے کی روٹی بیچنے کا حکومتی حکم، نان بائی دو حصوں میں تقسیم

ہڑتالی نان بائیوں کو گیس میٹرضبط اور تندورسیل کرنے کا الٹی میٹم بھی جاری کردیا ہے: ضلعی انتظامیہ/ فائل فوٹو
ہڑتالی نان بائیوں کو گیس میٹرضبط اور تندورسیل کرنے کا الٹی میٹم بھی جاری کردیا ہے: ضلعی انتظامیہ/ فائل فوٹو

پنجاب میں 16 روپے کی روٹی بیچنے کے حکومتی احکامات کے بعد نان بائی دو حصوں میں تقسیم  ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن میں گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف نان بائیوں نے آج ہڑتال کردی جب کہ  ٹیکسلا، گوجرخان، جاتلی، کلرسیداں اور گرد ونواح میں آج صبح سے تندور بند ہیں جس کے باعث نان پراٹھا نہ ملنے پر شہریوں نے بیکریوں کا رخ کرلیا۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ سستی روٹی فروخت کریں یا گیس کے بھاری بل اداکریں، پنجاب حکومت کو روٹی سستی کرنی ہے تو پہلے گیس کے بل کم کرے۔

نان بائیوں کی ہڑتال پر  پنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی من آٹے کی قیمت میں 1000 روپے کمی کی ہے، ہڑتالی نان بائیوں کے گیس میٹر ضبط اور تندور سیل کرنے کا الٹی میٹم بھی جاری کردیا ہے۔ 

دوسری جانب جنرل نان بائی ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کی کال واپس لے لی اور ایک بیان میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ انتظامیہ نے دوبارہ مذاکرات کیلئے بلایا ہے حکومت سے اپیل ہے ہمارے چولہے بھی جلنے دیں۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ اسلام آباد کو باقی شہروں کے ساتھ نہ ملائیں، یہ مہنگا شہر ہے۔

مزید خبریں :