عثمان مختار نےکبریٰ خان کے ساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟

کبریٰ خان مجھے بہت تنگ کرتی ہیں ایک ڈرامے کے سیٹ پر انہوں نے مجھے بہت تنگ کیا: عثمان مختار/ فائل فوٹو
کبریٰ خان مجھے بہت تنگ کرتی ہیں ایک ڈرامے کے سیٹ پر انہوں نے مجھے بہت تنگ کیا: عثمان مختار/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار نے کہا ہےکہ وہ کبریٰ خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

عثمان مختار ایک نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جہاں دلچسپ سوال و جواب ہوئے۔

میزبان کی جانب سے عثمان مختار سے سوال کیا گیا کہ آپ کس اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے؟ اس پر اداکار نے بتایا کہ وہ کبریٰ خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔

عثمان مختار نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کبریٰ خان مجھے بہت تنگ کرتی ہیں  ایک ڈرامے کے سیٹ پر انہوں نے مجھے بہت تنگ کیا، کبریٰ نے مجھے ایک بار ورچوئل رئیلیٹی ہیڈ سیٹ دیے اس میں بلند و بالا عمارتیں دکھائی دے رہی تھیں اور اس نے مجھے پھر دھکا دے دیا، ہیڈ سیٹ کی وجہ سے مجھے لگا کہ میں بلند عمارت سے گرگیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بلندی سے ڈر لگتا ہے، کبریٰ نے اس واقعے کی میری ویڈیو بھی بنائی اور میری سالگرہ پر ویڈیو پوسٹ بھی کی، کبریٰ میری بہت اچھی دوست ہے لیکن میں کام نہیں کرنا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار اور کبریٰ خان نے 'ہم کہاں کے سچے تھے' ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

مزید خبریں :