18 اپریل ، 2024
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جس میں 100 انڈیکس میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کم ہو کر 70 ہزار 290 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 861 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 69 ہزار 783 رہی۔
بازار میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24 ارب 36 کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 786 ارب روپے ہے۔