18 اپریل ، 2024
نوشہرہ کے تھانہ رسالپور میں 7 روز سے حوالات میں بند مرغوں کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔
عدالت نے تینوں مرغوں کو بحق سرکار ضبط کرکے محکمہ جنگلات وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ لاکھوں روپے مالیت کے تین اصیل مرغے جوئےکے اڈے پر چھاپے کے دوران قبضے میں لیےگئے تھے۔
ایس ایچ او تھانہ رسالپور کے مطابق عدالت کے حکم پر تینوں مرغے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیےگئے ہیں۔
سات روز تک یہ اصیل مرغے حوالات میں موجود رہے، پولیس کے مطابق فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مرغوں کو خصوصی خوراک کھلانےکے بجائے عام خوراک ہی دی گئی۔