Time 19 اپریل ، 2024
پاکستان

این ایف سی ایوارڈ کے خلاف باتیں کرنے والے پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں: قیصر بنگالی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

معروف معاشی ماہر ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ جو لوگ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ دراصل پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں منعقدہ جنگ فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ این ایف سی اور اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، این ایف سی ایوارڈ کے خلاف باتیں پاکستان کے حق میں نہیں ہیں۔

اس موقع پر سوشل پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کے پرنسپل اکنامسٹ محمد صابر نے کہا کہ صوبائی ٹیکس کلیکشن میں اصلاحات کی ضرورت ہے، این ایف سی کے شیئرز کا وفاق کے فسکل ڈیفیسٹ سے کوئی گہرا تعلق نہیں ہے۔

جنگ فورم کے مقررین نے بلدیاتی اداروں کے بارے میں کہا کہ وہ آمروں کی حکومت میں پروان چڑھے اور سیاسی حلقوں میں بلدیاتی نظام کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اسی لیے ان سے اختیارات لے لیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :