پاکستان
Time 19 اپریل ، 2024

آرمی چیف سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

سعودی عرب کی جانب سے پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی سلامتی کے لیے اس کے کردار کا بھی اعتراف کیا گیا: فوٹو/ آئی ایس پی آر
سعودی عرب کی جانب سے پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی سلامتی کے لیے اس کے کردار کا بھی اعتراف کیا گیا: فوٹو/ آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبد اللہ نے ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سعودی نائب وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران دو طرفہ دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور  علاقائی سلامتی کے لیے اس کے کردار کا بھی اعتراف کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آرمی چیف نے سعودی زمینی افواج کی استعداد میں اضافے کے لیے پاک فوج کی معاونت کی توثیق کی۔

اس کے علاوہ سعودی نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں پاک سعودی دفاعی فورم کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :