Time 19 اپریل ، 2024
پاکستان

عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ

عالمی مالیاتی اداروں اوردوست ممالک کے معاشی حکام سے پاکستان کی معاشی ٹیم کی غیررسمی مشاورت نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کی گئی: ذرائع/ فوٹو وزارت خزانہ ٹوئٹر
عالمی مالیاتی اداروں اوردوست ممالک کے معاشی حکام سے پاکستان کی معاشی ٹیم کی غیررسمی مشاورت نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کی گئی: ذرائع/ فوٹو وزارت خزانہ ٹوئٹر

 واشنگٹن میں  پاکستان کی معاشی ٹیم نے  عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے معاشی حکام سے غیررسمی مشاورت کی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں اوردوست ممالک کے معاشی حکام سے  پاکستان کی معاشی ٹیم کی غیررسمی مشاورت   نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کی گئی۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہےکہ عالمی مالیاتی اداروں کے حکام  نے پاکستانی معاشی ٹیم کو طویل کے بجائے مختصرمدت کے پروگرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں  نے ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز اورہر قسم کے ریلیف کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ  عالمی مالیاتی اداروں  نے مالی خسارہ کم کرنے کیلئے حکومتی کمپنیوں کی تیز رفتارنجکاری کا مشورہ بھی دیا ہے۔

مزید خبریں :