1500 رو پے کے عوض درخت کو گلے لگانے کی پیشکش، ایسا کیوں؟

اس جدید اور تیز دوڑتی زندگی میں کچھ وقت قدرت کے ساتھ گزارنا انسان کو بھلا محسوس ہوتا ہے/ فائل فوٹو
اس جدید اور تیز دوڑتی زندگی میں کچھ وقت قدرت کے ساتھ گزارنا انسان کو بھلا محسوس ہوتا ہے/ فائل فوٹو

بھارت میں ایک کمپنی نے ذہنی تناؤکو دور کرنے کیلئے درخت کو گلے لگانے پر قیمت مقرر کر دی۔

اس جدید اور تیز دوڑتی زندگی میں کچھ وقت قدرت کے ساتھ گزارنا انسان کو بھلا محسوس ہوتا ہے جبکہ یہ تناؤ کو بھی کم کرتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ درختوں اور پھول پودوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔

جاپان میں لوگ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کیلئے درختوں سے گھرے جنگلوں کا رخ کرتے ہیں اور جاپانی روایت کے مطابق وہ سکون کیلئے درختوں کو گلے لگاتے ہیں۔

جاپانیوں کی اس مشق کو شنرین یوکو کہتے ہیں جس کا مطلب درختوں کو گلے لگا کر  سکون حاصل کرنا ہے۔

اسی روایت کو دیکھتے ہوئے بھارتی شہر بنگلورو کی ایک کمپنی نے اپنی آمدنی بڑھانے کا سوچا اور 1500 رو پے کے عوض درخت کو گلے لگانے کی پیشکش کر دی۔

کمپنی کی اس پیشکش نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا جس کے بعد صارفین کی جانب سے کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

صارفین نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آگاہ کیا کہ مارکیٹ میں فراڈ کا ایک نیا طریقہ آیا جس سے سب ہوشیار  رہیں جبکہ اس حوالے سے تاحال کمپنی نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی کہ انہوں نے درخت کو گلے لگانے پر قیمت کیوں مقرر کی ہے۔

مزید خبریں :