کھیل
Time 19 اپریل ، 2024

اللہ کے بعد صرف شریف فیملی سے امید ہے: عمر اکمل

انسان کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں، میں شریف فیملی سے کسی میٹنگ کے لیے نہیں گیا تھا، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں: مڈل آرڈر بیٹر کی گفتگو__فوٹو: فائل
انسان کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں، میں شریف فیملی سے کسی میٹنگ کے لیے نہیں گیا تھا، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں: مڈل آرڈر بیٹر کی گفتگو__فوٹو: فائل

پاکستان کے مڈل آرڈر  بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد انہیں شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔

عمر اکمل نے اہلیہ سمیت نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے مریم نواز  اور  نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا کہ کرکٹر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے بجائے ان سے ملاقات کیوں کی۔

جواب میں عمر اکمل نے کہا انسان کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں، میں شریف فیملی سے کسی میٹنگ کے لیے نہیں گیا تھا، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مریم نواز، شہباز شریف اور نواز شریف صاحب سے میں نے جب ملاقات کی خواہش کی انہوں نے مجھے وقت دیا۔

کرکٹر نے کہا کہ میری زندگی میں مسائل تھے، میں کیس جیت گیا تھا لیکن کرکٹ پھر بھی نہیں مل رہی، کچھ لوگ مجھ سے بہت پرسنل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں شریف خاندان کے پاس درخواست لے کر گیا تھا، انہیں اپنی کارکردگی دکھائی، مجھے اللہ کی ذات کے بعد شریف فیملی سے امید ہے۔

مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ مجھے امید ہے یہ لوگ میرے مسائل کو جلد حل کریں گے اور مجھے موقع ملا تو جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آؤں گا۔

عمر جیسا پاور ہٹر کوئی دوسرا بیٹر نہیں: اہلیہ عمر اکمل

شو میں شریک کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر میں آج تک عمر جیسا ہارڈ ہٹر نہیں آیا، جو عمر کے پاس ریکارڈ ہے وہ کسی کے پاس نہیں ہے، عمر اکمل کب ہارڈ ہٹغل انہیں دوسرے بیٹرز سے مختلف بناتی ہے۔

مزید خبریں :