کاروبار
Time 19 اپریل ، 2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700  روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :