پاکستان
Time 19 اپریل ، 2024

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے ارکان اورا علیٰ افسران موجود تھے/ فائل فوٹو
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے ارکان اورا علیٰ افسران موجود تھے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے کئی نمازیوں کے جوتے چوری ہوگئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے ارکان اورا علیٰ افسران موجود تھے، اس دوران مسجد سے صحافیوں، ارکان اسمبلی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کے جوتےغائب ہوگئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :