19 اپریل ، 2024
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شعیب کھوسو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
شعیب کھوسو کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ شعیب کھوسو کے خلاف جعلی ڈگری اور دیگر الزامات کی انکوائری جاری ہے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہورالحق کو نیا ڈی جی اسپورٹس بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔
ظہورالحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔