Time 20 اپریل ، 2024
پاکستان

پختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف کارروائیاں تیز، سینکڑوں چھاپے مارے گئے

وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے صوبے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھا تھا۔ فوٹو فائل
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے صوبے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھا تھا۔ فوٹو فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز  کر دیں۔

گزشتہ کئی دنوں میں اوور بلنگ کے خلاف 335 جبکہ بجلی چوری کے خلاف 58 چھاپے مارے گئے۔ 

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے صوبے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کو خط لکھا تھا۔

اپنے خط میں وفاقی وزیر نے بجلی چوری روکنے سے متعلق اقدامات کیلئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کا وقت مانگتے ہوئے کہا تھا کہ پیسکو اور ٹیسکو میں بجلی نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپے ہے، خیبر پختونخوا میں پولیس کی مدد سے بجلی چوری کے خلاف مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ مسئلے کا ایک ممکنہ حل یہ ہے کہ ٹیسکو کے علاقوں میں ریکوری کیلئے صوبائی حکومت جامع پلان مرتب کرے، دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ صوبائی حکومت ٹیسکو کے علاقوں میں پاور سپلائی کا بیڑا اٹھالے۔

مزید خبریں :