Time 20 اپریل ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ اور گوری کرائے کے مکان میں رہتے تھے: چنکی پانڈے کا انکشاف

میرے چھوٹے بھائی شاہ رخ کے اس وقت کے گہرے دوستوں میں سے ایک ہیں جب وہ ممبئی آئے تھے: چنکی پانڈے کی انٹرویو میں گفتگو/فوٹوفائل
 میرے چھوٹے بھائی شاہ رخ کے اس وقت کے گہرے دوستوں میں سے ایک ہیں جب وہ ممبئی آئے تھے: چنکی پانڈے کی انٹرویو میں گفتگو/فوٹوفائل

بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران چنکی پانڈے نے شاہ رخ کے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک ایسا بھی وقت تھا جب شاہ رخ اپنی اہلیہ کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔

چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ میرے چھوٹے بھائی شاہ رخ کے اس وقت کے گہرے دوستوں میں سے ایک ہیں جب وہ ممبئی آئے تھے، اس وقت شاہ رخ اور گوری ایک کرائے کے مکان میں رہتے تھے اور دونوں  میرے بھائی سے ملنے  ہمارے گھر آتے تھے جہاں سب ایک ساتھ بیٹھ کر ویڈیو کیسٹس دیکھتے تھے۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے ہمیشہ  سے یقین تھا کہ شاہ رخ خان سپر اسٹار بن جائیں گےکیونکہ ان میں  سپر اسٹار بننے کیلئے  ایک آگ  تھی جو آپ دیکھ سکتے تھے، وہ بہت پر اعتماد ہیں، مجھے  فخر ہے کہ میں اسے تب سے جانتا ہوں اور وہ آج بھی نہیں بدلا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے بچپن میں شاہ رخ خان کے گھر کافی وقت گزارا ہے، وہ اپنے سامنے والے کو بادشاہ جیسا محسوس کرواتے ہیں۔

مزید خبریں :