Time 26 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

گوری خان کے بھائی نے شاہ رخ پر پستول کیوں تانی تھی؟

گوری کی والدہ سویتا اپنی بیٹی کا شاہ رخ سے بریک اپ کروانے کیلئے ماہرِ نجوم کے پاس چلی گئی تھیں/ فائل فوٹو
گوری کی والدہ سویتا اپنی بیٹی کا شاہ رخ سے 'بریک اپ' کروانے کیلئے ماہرِ نجوم کے پاس چلی گئی تھیں/ فائل فوٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ شادی سے قبل بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے سالے یعنی گوری کے بھائی نے اداکار پر بندوق تان لی تھی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی زندگی اور بھارتی سنیما پر تحریر کی گئی ایک کتاب 'بالی وڈ کے بادشاہ: شاہ رخ خان اور بھارتی سنیما کی پرکشش دنیا‘ میں انوپما چوپڑا نے شاہ رخ اور ان کی اہلیہ کی محبت کا ذکر کیا۔

کتاب میں ناقد نے لکھا کہ گوری کے بھائی وکرانت نے شاہ رخ خان کو دھمکانے کی کوشش کی تھی اور انہوں نے اداکار پر بندوق بھی تان لی تھی تاکہ شاہ رخ گوری سے شادی نہ کریں اور اپنے ارادے سے پیچھے ہٹ جائیں تاہم وہ گوری کے عاشق کو ڈرانے میں ناکام رہے تھے۔

کتاب میں بتایا گیا ہےکہ دراصل گوری کے والد رمیش کو شاہ رخ خان کے فلمی کیرئیر پر اعتراض تھا یہاں تک کہ گوری کی والدہ سویتا اپنی بیٹی کا شاہ رخ سے بریک اپ کروانے کیلئے ماہرِ نجوم کے پاس چلی گئی تھیں لیکن ان کی خواہش پوری نہ ہوسکی تھی۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری 1991 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی شادی ہندو مذہب کی رسموں کے مطابق ہوئی تھی۔

مزید خبریں :