Time 20 اپریل ، 2024
پاکستان

بشریٰ بی بی کی رپورٹس کلیئر قرار، گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے: اسپتال ذرائع

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چیک اپ مکمل کرلیا گیا اور ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ٹیسٹ کیلئے 6 گھنٹے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں رہیں جہاں ان کی انڈوسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا اور خون کا نمونہ نہیں دیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی اینڈو اسکوپی،الٹراساؤنڈ، ایکو اور ای سی جی کی گئی جبکہ چیک اپ کے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو معدے یعنی گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کا خون کا نمونا نہ دینے کا معاملہ حتمی رپورٹ میں تحریر کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹس ڈاکٹرعاصم، جیل سپرنٹنڈنٹ اور پمز اسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں نجی اسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :