پاکستان
Time 21 اپریل ، 2024

سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کر گئے

مردان کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان اپنے کیرئیر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔ فوٹوفائل
مردان کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان اپنے کیرئیر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔ فوٹوفائل

سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

روئیداد خان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

روئیداد خان کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مردان کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان اپنے  طویل کیرئیر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔

روئیداد خان نے بطور چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر بھی خدمات انجام دیں۔

اس کے علاوہ روئیداد خان سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری جنرل وزارت داخلہ، وفاقی وزیر برائے احتساب اور وزیراعظم و صدر پاکستان کے مشیر بھی رہے۔ 

مزید خبریں :