کھیل
Time 21 اپریل ، 2024

کپتان ندا ڈار نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 وکٹوں کا اعزاز حاصل کر لیا

ندا ڈار سے پہلے سابق کپتان ثنا میر نے 120 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کی ہیں__فوٹو: پی سی بی
ندا ڈار سے پہلے سابق کپتان ثنا میر نے 120 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کی ہیں__فوٹو: پی سی بی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

آف اسپنر ندا ڈار نے 100 ویں وکٹ 108 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف حاصل کی۔

انھوں نے رشادا ویلیمنز کی وکٹ لے کر 100ویں وکٹ حاصل کی، ندا ڈار 100 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لینے والی دوسری پاکستان ویمن کرکٹر ہیں۔

ندا ڈار سے پہلے سابق کپتان ثنا میر نے 120 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کسی بھی پاکستانی ویمن کرکٹر کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

مزید خبریں :