واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کے ایک بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا۔

اس فیچر کے تحت میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں کانٹیکٹس کے لیے فیورٹ ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ میں اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت ملے گی۔

فیچر اس طرح کام کرے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo
فیچر اس طرح کام کرے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo

اس طرح آپ کے لیے ان افراد تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی جن سے آپ اکثر رابطے میں رہتے ہیں اور کانٹیکٹس میں اسکرولنگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ فیچر وائس اور ویڈیو کالز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔

یعنی ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہوگا مگر بظاہر یہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

مزید خبریں :