22 اپریل ، 2024
اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی ڈرون مار گرایا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے لبنان میں زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایاگیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان میں اپنے ڈرون کے نشانہ بننےکے بعد اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے میزائل لانچ سائٹ پر حملہ بھی کیا۔
حزب اللہ نے اس سےکچھ دیر قبل اسرائیلی ڈرون مار گرانےکا دعویٰ کیا تھا۔
یاد رہے 7 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے بعد سے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لبنانی سرحد کے قریب جھڑپیں جاری ہیں، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کئی بار حملے بھی کیے جا چکے ہیں۔