Time 22 اپریل ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزارکی حد پارکرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا—فوٹو: فائل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا—فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 71 ہزارکی حد پارکرگیا۔

آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 523 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس 71 ہزار 861 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس روز نئی بلندی کو چھو رہا ہے۔


مزید خبریں :