Time 22 اپریل ، 2024
دنیا

بھارت میں شدید گرمی، خاتون اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے خود بے ہوش ہوگئی

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے میری آواز لڑکھڑانے لگی، میں نے خبر مکمل کرنے کی کوشش کی: خاتون اینکر کی گفتگو/ فوٹو بھارتی میڈیا
ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے میری آواز لڑکھڑانے لگی، میں نے خبر مکمل کرنے کی کوشش کی: خاتون اینکر کی گفتگو/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت کے مختلف علاقے ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں  جہاں ہیٹ ویو کی وجہ سے درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

شدید گرمی کے دوران بھارتی ٹی وی کی نیوز اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بے ہوش ہوگئی اور بتایا جارہا ہے کہ نیوز اینکر بلڈ پریشر شدید کم ہوجانے کی وجہ سے بے ہوش ہوئی۔

نیوز اینکر کی بلیٹن کے دوران بے ہوش ہونے کی ویڈیو بھی فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں اینکر نے لکھا کہ ’ میرے سامنے رکھا ٹیلی پرامٹر دھندلا گیا اوراندھیرا چھا گیا اور پھر میں اپنی کرسی سے گرگئی‘۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیوزاینکر نے بتایا کہ میں  نے 21 سالہ کیرئیر میں کبھی اپنے ساتھ پانی کی بوتل نہیں رکھی کیوں کہ میں نے کبھی بھی بلیٹن کے دوران پانی کی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی ، اس روز  اسٹوڈیو  کے کولنگ سسٹم میں کچھ خرابی کی وجہ سے  شدید گرمی تھی۔

خاتون اینکر نے بتایا کہ ہیٹ ویو کی خبر  پڑھتے ہوئے میری آواز لڑکھڑانے لگی، میں نے خبر  مکمل کرنے کی کوشش کی لیکن ٹیلی پرامٹر دھندلا گیا اور ایسا لگا جیسے اندھیرا چھاگیا۔

مزید خبریں :