Time 10 ستمبر ، 2023
دنیا

بھارتی ریاست راجستھان میں شدید گرمی، 74 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہفتے کے روز ریاست راجستھان کے کئی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہے۔ فوٹو فائل
ہفتے کے روز ریاست راجستھان کے کئی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہے۔ فوٹو فائل

بھارت کی ریاست راجستھان میں گزشتہ روز  پڑنے والی گرمی نے 74 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راجستھان کے صحرائی شہر جیسلمیر میں گزشتہ روز (ہفتے) پڑنے والی شدید گرمی نے شہریوں کو تلملا کر رکھ دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جیسلمیر میں درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 74 سال کا گرم ترین درجہ حرارت رہا، اس سے قبل 43.3 ڈگری سینٹی گریڈ 10 ستمبر  1949 میں کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز  صحرا کے کئی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہے جبکہ ریاست کے شہر  باڑمیر میں درجہ حرارت 40.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو راجستھان کا دوسرا گرم ترین مقام تھا۔

 اس کے بعد شہر بیکانیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری، جودھ پور میں 39.5 ڈگری، جالور میں 38.7 ڈگری اور گنگا نگر میں 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

مزید خبریں :