Time 22 اپریل ، 2024
پاکستان

کراچی: چوری کا مال بیچنے والی مارکیٹوں میں بھی کارروائی ہوگی، اسٹریٹ کرائم سے متعلق اہم فیصلہ

ہرصورت دہشتگردی، ڈرگ مافیا کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ/ فائل فوٹو
ہرصورت دہشتگردی، ڈرگ مافیا کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف دو طرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی سندھ کا 30 واں اجلاس ہوا  جس میں  کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہرصورت دہشتگردی، ڈرگ مافیا کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچے میں ڈاکوؤں اور کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے پہلے بھی امن بحال کیا اور اب بھی کریں گے ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں جب کہ اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف دو طرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت چوری کا سامان جس بازار میں فروخت ہوتا ہے وہاں بھی کارروائی ہوگی۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اسٹریٹ کرمنلزکے مکمل ڈیٹا پرپولیس کی سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ باقاعدہ کام کریں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے  پولیس کو ہدایت کی کہ  اسٹریٹ کرائم کو ختم کرنے کیلئے سخت کارروائی کریں۔ 

مزید خبریں :