پاکستان
Time 22 اپریل ، 2024

پروفیسر شازیہ 160 سالہ تاریخ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی پہلی خاتون وی سی بن گئیں

پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر 160 سالہ تاریخ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون وائس چانسلر بن گئیں۔

پروفیسرڈاکٹرشازیہ بشیر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی پہلی خاتون قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دی گئیں۔

پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں اور وہ 4 ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔

ڈاکٹر شازیہ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹر اوریونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم فل کیا۔

انہوں نے ویانا (آسٹریا )کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی، وہ کئی مشہور عالمی جرائد میں 150 تحقیقی مقالہ جات لکھ چکی ہیں۔

مزید خبریں :