Time 22 اپریل ، 2024
پاکستان

اسلام آباد کی الیونتھ ایونیو شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دے دیا گیا

وفاقی کابینہ نے 20 اپریل کو شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کرنے کی وزرات داخلہ کی سمری کی منظوری دی— فوٹو:فائل
وفاقی کابینہ نے 20 اپریل کو شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کرنے کی وزرات داخلہ کی سمری کی منظوری دی— فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کردی گئی۔

اسلام آباد کی الیونتھ ایونیو شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دے دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے 20 اپریل کو شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کرنے کی وزرات داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔

وزرات داخلہ نے منظوری کے بعد سی ڈی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا۔ خیال رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :