ویڈیو: بلوچستان میں کئی دہائیوں بعد فارسی تیندوا دیکھا گیا

بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں کئی دہائیوں بعد فارسی تیندوا دیکھا گیا۔

تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق فارسی تیندوا بلوچستان کے علاقےنانی مندر میں دیکھا گیا ہے۔

 معظم خان کے مطابق فارسی تیندوا کئی دہائیوں کے بعد بلوچستان میں دیکھا گیا۔

 مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہےکہ  فارسی تیندوا خطرے سے دوچار ہے، فارسی تیندےکا مسکن ہنگول نیشنل پارک ہے۔ شکار اور خوراک میں بڑی کمی کے باعث فارسی تیندوے کی آبادی کم ہو رہی ہے۔

فارسی تیندوے کو خلیج فارس کے علاقےکی مناسبت سے فارسی تیندوا کہا جاتا ہے۔