پاکستان
Time 24 اپریل ، 2024

کراچی: ڈیفنس میں کار ڈرائیور نے گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی، 6 زخمی

کراچی: ڈیفنس 26 اسٹریٹ کے قریب ڈرائیور  نے کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی ۔

پولیس کے مطابق  کار حادثے میں 6 افرادزخمی ہوگئے جنہیں  اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ضابطے کی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردی گئی اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 دوسری جانب کار سوار کا دعویٰ ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو بچاتے اس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

مزید خبریں :