24 اپریل ، 2024
چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ میرج بل ہوم سیکرٹری کو ارسال کر دیا۔
سارہ احمد کا کہنا ہے کہ چائلڈ میرج بل لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یو این ایف پی اے کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
چائلڈ میرج بل میں 18سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق لڑکے اور لڑکی کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال قرار دی گئی ہے۔
بل کے تحت جب تک کوئی شخص شناختی کارڈ پیش نہ کرے تب تک شادی نہ کی جائے۔
مجوزہ بل کے مطابق کم عمری کی شادی بچوں کے استحصال، بدسلوکی اور تشدد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔