پاکستان
Time 24 اپریل ، 2024

موٹروے پولیس اہلکارکوگاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون گرفتار

اسلام آباد ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس اہل کار کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  یکم جنوری کوپیش آنے والے واقعے کے بعد خاتون روپوش ہوگئی تھیں، موٹروے پولیس اہل کار کو گاڑی سے ٹکرمارنے کا مقدمہ تھانہ نصیرآباد میں درج تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں خاتون ڈرائیور کے موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ خاتون ڈرائیور کو موٹروے پولیس نے روکا تو خاتون ڈرائیور نے موٹروے پولیس سے تکرار شروع کردی۔

ویڈیو میں خاتون ڈرائیور کو تیزی سے موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا کرفرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

مزید خبریں :