کھیل
Time 25 اپریل ، 2024

ویمن کرکٹ ٹیم کیلئےحنا منور چیف سکیورٹی آفیسر تعینات

حنا منورپولیس گروپ سے ہیں جن کی 2 برس کیلئے پی سی بی میں تقرری ہوئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
حنا منورپولیس گروپ سے ہیں جن کی 2 برس کیلئے پی سی بی میں تقرری ہوئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے خاتون پولیس افسر کو چیف سکیورٹی آفیسرتعینات کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حنا منور کو ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سکیورٹی آفیسرمقرر کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق حنا منورپولیس گروپ سے ہیں جن کی 2 برس کیلئے پی سی بی میں تقرری ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کیمپ سے بغیر بتائے کھلاڑیوں کے جانے پر خفا تھا۔

مزید خبریں :