Time 26 اپریل ، 2024
دنیا

بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 88 نشستوں پر ٹرن آؤٹ 60.96 فیصد رہا

19 اپریل سے شروع ہونےوالے انتخابات سات مراحل میں 1 جون کو مکمل ہوں گے— فوٹو: رائٹرز
19 اپریل سے شروع ہونےوالے انتخابات سات مراحل میں 1 جون کو مکمل ہوں گے— فوٹو: رائٹرز

بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں میں لوک سبھا کی 88 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی20، کرناٹکا کی 14، راجستھان کی 13، اتر پردیش کی 8، مہاراشٹرا کی 8، مدھیہ پردیش کی 7،  آسام کی 5، بہار کی 5، بنگال کی 3، چھتیس گڑھ کی 3، مقبوضہ جموں و کشمیر کی ایک، منی پور کی ایک اور تریپورہ کی ایک نشست پر انتخابات ہونے تھے تاہم مدھیہ پردیش ایک نشست پر انتخابات ملتوی ہوگئے۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 60.96 رہا۔  

دوسرے مرحلے میں  راہول گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی قدآور شخصیات کی نشستوں پر مقابلہ ہوا۔

کیرالہ کے وائناڈ حلقے سے راہول گاندھی  نے دوسری مرتبہ الیکشن لڑا، متھرا میں بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے  بی جے پی کے ٹکٹ پرانتخاب لڑا۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ووٹ طے کرے گا اگلی حکومت ’چند ارب پتیوں‘ کی ہوگی یا ’140 کروڑ ہندوستانیوں‘ کی۔

19 اپریل سے شروع ہونےوالے انتخابات سات مراحل میں  یکم جون کو مکمل ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :