جب میں جہاز کے سفر پر ہوں تو لوگ دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا

پاکستان میں اسٹار بن جانا اچھی بات ہے،کیوں کہ میں کبھی بھی لائن میں کھڑی نہیں ہوتی : متھیرا کی انٹرویو میں گفتگو/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 پاکستان میں اسٹار بن جانا اچھی بات ہے،کیوں کہ میں کبھی بھی لائن میں کھڑی نہیں ہوتی : متھیرا کی انٹرویو میں گفتگو/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

 پاکستانی ماڈل و میزبان  متھیرا کا کہنا ہے کہ جب وہ جہاز کے سفر پر جاتی ہیں تو زیادہ تر لوگ  انہیں دیکھ کر سبحان اللہ یا پھر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔

متھیرا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان  نے ان سے سوال کیا تھا کہ  جب آپ جہاز کا سفر کرتی ہیں تو عام لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟کیوں کہ جہاز کا سفر ایک ایسا سفر ہے جہاں آپ کو دو سے 3گھنٹے تک لوگوں کیساتھ سفر کرنا پڑتا ہے اس دوران کیا ہوتا ہے؟ آپ کو دیکھ کر لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملتے ہیں؟

اس کے جواب میں متھیرا نے بتایا کہ مجھ  سے بھاگ کر ملنے والے لوگ تو نہیں ہیں لیکن جب میں جہاز میں ہوتی ہوں تو زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ استغفراللہ پڑھتے ہیں ، مجھے تو بس یہی سننے میں آتا ہے۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں لیکن یہی ہوتا ہے تاہم  اسی دوران دوسری طرف جہاز کا عملہ ہے جہاں لوگ  بہت اچھےہوتے ہیں وہ آپ کی خاطر مدارت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان میں اسٹار بن جانا اچھی بات ہےکیوں کہ میں کبھی بھی لائن میں کھڑی نہیں ہوتی، بطور اسٹارمجھے علیحدہ کرکے عزت دی جاتی ہے کیوں  یہ ان  سب کا پیار ہے اور ہمیں اس پیار کی قدر کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :